پاکستان
29 فروری ، 2012

افغانستان کے سفیر کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات

 افغانستان کے سفیر کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات

اسلام آباد … پاکستان میں افغانستان کے سفیر محمد عمر داوٴدزائی نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات کے علاوہ خطے کی صورت حال پر تبادلہٴ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ ملاقات اسلام آبادمیں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے گھر پر ہوئی۔ ا س موقع پر افغان عوام کی امنگوں کے مطابق افغان مسئلے کے حل اور امریکی و نیٹو افوج کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام اور خوشحالی چاہتا ہے اور اس مقصدکیلئے کردار ادا کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔

مزید خبریں :