29 فروری ، 2012
اسکردو . . . . . آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گلگت بلتستان کے مقامی کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ کوہستان میں قتل کیے گئے افراد کے معاملے پر مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے اسکردو اور گلگت بلتستان میں منی مرگ اور ڈومیل سیکٹرز کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو کوہستان کے واقعہ کے بعد علاقے کی اندرونی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دنیا کے بلند ترین مقام پر فوجی دستوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے سخت ترین موسم میں فرائض سرانجام دینے پر فوجی دستوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے علاقے میں کام کر رہے ہیں جہاں زندہ رہنا بھی کامیابی ہے۔