Time 12 دسمبر ، 2024
پاکستان

اویس لغاری نے بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر چاروں وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ دیے

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ دیے۔

وفاقی وزیر نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے بقایاجات کی ادائیگی میں مدد مانگی ہے۔

 پنجاب کی طرف 38 ارب روپے، سندھ پر 59 ارب 68 کروڑ،  بلوچستان پر 39 ارب 60 کروڑ اور خیبر پختونخوا کی طرف 8 ار ب 88 کروڑ روپےکے بجلی بقایا جات ہیں۔

اویس لغاری کی طرف سے وزرا ئے اعلیٰ کو ارسال کیےگئے خطوط میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت نے بجلی بقایاجات وصولی کے لیے مہم کا  آغاز کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کمپنیوں کی بہتری کے لیے متعدد اصلاحات شروع کی ہیں۔

 وفاقی وزیر نےکہا ہےکہ بجلی کمپنیو ں کی مالی حالت بہتر کرنا اصلاحات کا اہم پہلو ہے، ایک اہم درپیش مسئلہ صوبوں کی طرف اربوں روپے کے بقایا جات ہیں، اصلاحات کا مقصدصارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ہے، اصلاحات کے تحت مالی وسائل میں اضافہ اور بجلی چوری کا خاتمہ کیا جائےگا، صارفین کے واجب الادا بلوں کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :