پاکستان
27 فروری ، 2013

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی کوششیں کی جائیں ،چیف جسٹس

 بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی کوششیں کی جائیں ،چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وقت ضائع کئے بغیر بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی کوششیں کی جائیں۔بل بنانے کے چکر میں پڑ گئے تو شائد وہ ووٹ کے حق سے محروم ہو جائیں۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل شفیع چانڈیو نے اٹارنی جنرل کی الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے میٹنگ منٹس عدالت میں پیش کیے ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے مزید اجلاس بلایا جائے گا اور اس سلسلہ میں قانون سازی اور بل لانے پر غور کیا گیا، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ایسا کرنے کی مرضی ہی نہ ہو تو کیا کیا جا سکتا ہے ، کام کرنا چاہئیں تو دو سے چار گھنٹے کافی ہیں ورنہ ساری عمر بھی ناکافی ہے، میٹنگ منٹس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک ووٹ کا حق دیا تو ایک صوبے کے لوگ بھی دوسرے صوبے میں ووٹ دینے کا حق مانگیں گے ،سعودی عرب میں 16 لاکھ 66 ہزار ،متحدہ عرب امارات 13 لاکھ ، برطانیہ 3 لاکھ 64 ہزار ، امریکہ میں ایک لاکھ 30 ہزار جب کہ عمان میں دو لاکھ اہل پاکستانی ووٹرز ہیں، مزید سماعت چار مارچ کو ہو گی ۔

مزید خبریں :