پاکستان
27 فروری ، 2013

پنجاب اسمبلی کے 3ارکان اپنی نشستوں سے مستعفی

پنجاب اسمبلی کے 3ارکان اپنی نشستوں سے مستعفی

لاہور … پنجاب اسمبلی کے 3 ارکان نے اپنی نشستوں سے استعفیٰ دے دیا، مسلم لیگ (ق) فارورڈ بلاک کے خالد سرگانہ، یعقوب شیخ اور مسلم لیگ فنکشنل کی عاصمہ ممدوٹ شامل ہیں، تینوں ارکان کے استعفے منظور کر لئے گئے ۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان نے بتایاکہ مسلم لیگ ق فارورڈ بلاک کے ارکان خالد سرگانہ اوریعقوب شیخ جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کی عاصمہ ممدوٹ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے، جو منظور کر لئے گئے۔ خالد سرگانہ کا تعلق جھنگ سے ہے، انہیں 2 ماہ پہلے ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا تھا ۔ عاصمہ ممدوٹ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :