Time 14 دسمبر ، 2024
دنیا

لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ

لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ
کرایوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم ٹرانسپورٹ فار لندن کی سروسز میں انویسٹ کی جائے گی: میئر لندن صادق خان/ فائل فوٹو

لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے ٹرین میں سفر کرنے والوں پر مہنگائی کا بم گرادیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ فار لندن کے روزانہ کی کرائے کی حد میں زون کے حساب سے 50 سے 70 پنس بڑھ جائیں گے۔

بس اور ٹرام سے ایک گھنٹے کے دوران جتنی بار چاہے سفر کرنے کا کرایہ ایک پاؤنڈ 75 پنس پر ہی منجمد رہے گا اور اس کا اطلاق آئندہ برس مارچ سے ہوگا۔

اس حوالے سے لندن کے مئیر صادق خان نے کہا کہ کرایوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم، ٹرانسپورٹ فار لندن کی سروسز میں انویسٹ کی جائے گی۔

مزید خبریں :