14 دسمبر ، 2024
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک کیس میں پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا۔
9 مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال ،حماد اظہر، مراد سعید، زبیر نیازی ،حامد رضا گیلانی، محمد جاوید،عبد الصمد اور واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دیا ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں درج مقدمے میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی جس میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں۔