پاکستان
27 فروری ، 2013

پارٹی انتخابات میں جمہوری روایت برقرار رکھی ،پر ویز الٰہی

پارٹی انتخابات میں جمہوری روایت برقرار رکھی ،پر ویز الٰہی

لاہور… نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہپارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے پر کارکنوں کا شکرگزار ہوں، مسلم لیگ ق کے صوبائی سطح کے انتخابات مکمل ہوچکے ، کل مرکزی سطح کے انتخاب ہوں گے ، مسلم لیگ ق کا صوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ آج پارٹی کا چوتھا الیکشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا ہے ،مسلم لیگ ق ایک جمہوری جماعت ہے جس میں ہر کارکن نے حصہ لیا ، مسلم لیگ ق نے ہر ونگ میں جمہوری طریقہ کار اپناتے ہوئے نئی مثال قائم کی ۔ ہم نے پارٹی انتخابات میں جمہوری اور شفاف طریقہ اپنانے کی روایت برقرار رکھی ،پنجاب کے عوام کیساتھ ہمارا وعدہ تھا کہ ہر سطح پر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، ہمارے دور میں ہر شعبے کے مسائل کو دور کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی گئیں ، ہم غریبوں کے بچوں کو اسکولوں تک لے کر آئے ، وہ دانش اسکولوں کے بچے نہیں تھے ، ہم نے تعلیم مفت کی ، پنجاب کی موجودہ حکومت نے بچوں کے ہاتھوں سے کتابیں چھین لیں ، جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم ان بچوں کیلئے جاری کی گئی جن کے ووٹ بنے ہوئے ہیں ،لیپ ٹاپ دینے سے پہلے بچوں سے باقاعدہ پوچھا جاتا ہے کہ ان کا ووٹ بناہوا ہے یا نہیں ، نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب نے ہمارے دور حکومت میں بنائے گئے خدمت خلق کے اداروں کے فنڈز جنگلا بس سروس میں جھونک دیئے ، آج کی پنجاب حکومت کا ہر پراجیکٹ ناکام ہو گیا ہے ۔

مزید خبریں :