پاکستان
27 فروری ، 2013

تانگہ پارٹی کا صوبائی صدر بننے پر پر ویز الٰہی کو مبارکباد،رانا ثناء

 تانگہ پارٹی کا صوبائی صدر بننے پر پر ویز الٰہی کو مبارکباد،رانا ثناء

لاہور… پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کاکہناہے کہ وہ بے اختیار نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی کو تانگہ پارٹی کا صوبائی صدر بننے پر مبارک باد دیتے ہیں۔ لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ لوٹ مار اور ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالے انتخابات میں تن تنہا نظر آئیں گے ، رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ چودھری پرویز الہٰی ابھی سے آئندہ انتخابات میں شکست کیلئے تیار رہیں۔مسلم لیگ ق ،صدرآصف علی زرداری کی گود میں بیٹھ کر بھی شکست سے نہیں بچ پائے گی۔

مزید خبریں :