27 فروری ، 2013
میران شاہ…میران شاہ میں جیونیوزکے نمائندے ملک ممتازدہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ملک ممتازچندروزقبل میرانشاہ پریس کلب کے صدرمنتخب ہوئے تھے۔ملک ممتاز میرانشاہ کے قریبی گاوٴں تعزیت کیلئے گئے تھے جہاں سے واپسی پرچشمہ پْل کے قریب دہشت گردوں نے اُن کی گاڑی پرفائرنگ کی۔جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ان کی میت کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔انھوں نے دوبیٹے اورایک بیٹی کوسوگوارچھوڑاہے۔ملک ممتازکئی سال سے جیونیوزسے وابستہ تھے۔چندروزقبل وہ میرانشاہ پریس کلب کے صدرمنتخب ہوئے تھے۔اُنہیں کل ایک تقریب میں اپنے عہدے کاحلف اٹھاناتھا۔ملک ممتازکی شہادت کے بعد ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے تقریب ملتوی کردی ہے۔اِس سے پہلے جیونیوزکے صحافیوں ولی بابرکوکراچی اور موسیٰ خان خیل کوسوات میں شہیدکیاجاچکاہے۔