27 فروری ، 2013
کراچی …کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 5افراد جاں بحق اور پاک بحریہ کے افسر سمیت 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فقیر کالونی میں پریشان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ فیڈرل بی ایرا میں فائرنگ ایک ہوٹل پر کام کرنے والا ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ سرجانی ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،مقتول کی شناخت محمد آصف کے نام سے ہوئی ہے اور وہ کالعدم تنظیم جیش محمد کا کارکن تھا۔نارتھ کراچی میں واجد علی شیخ کو نامعلوم ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے جارہا تھا۔کراچی پورٹ کے قریب مسلح ملزمان نے پاک بحریہ کے افسرعظیم کو نشانہ بنایا، انہیں چار گولیاں لگیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن حب ریور روڈ پر کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش ملی۔ سہراب گوٹھ اور ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدی کالونی میں زخمی ہونے والے شخص پر بھتا نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔