15 دسمبر ، 2024
پشاور: دہشتگردی سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا کو پولیس افسران کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کو افسران کی کمی کا سامنا ہے اور محکمہ پولیس کی جانب سے وفاقی حکومت کو 4 بار خط لکھنے کے باجود افسران کی کمی نہ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔
پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے پی ایس پی افسران کی 57 منظورشدہ پوسٹوں میں سے 22 افسران کی کمی کا سامنا ہے۔
حکام کے مطابق گریڈ 18 کے پی ایس پی افسران کی منظورشدہ پوسٹوں کی تعداد 131 ہے لیکن پولیس کو گریڈ 18 کے 14 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ صوبائی پولیس کو گریڈ 17 کے 7 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گریڈ 17 کے پی ایس پی افسران کی منظورشدہ پوسٹیں 15 ہیں۔