پاکستان
27 فروری ، 2013

ایران گیس پائپ لائن پردستخط مشرف دور میں ہوئے، خورشید قصوری

ایران گیس پائپ لائن پردستخط مشرف دور میں ہوئے، خورشید قصوری

لاہور…تحریک انصاف کے رہنما خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر پیپلز پارٹی والے کس بات کی مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط مشرف دور میں ہو چکے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت افغانستان جیسی نئی جارحیت کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ امریکہ اب کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے قابل بھی نہیں رہا۔ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور سیکریٹری دفاع پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :