پاکستان
27 فروری ، 2013

برفباری سے شاہراہ قراقرم شارکول کے مقام پربند

مانسہرہ…ضلع مانسہرہ اور بٹگرام کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری سے شاہرائے قراقرم شارکول کے مقام پر بند ہو گئی ہے،سیکڑوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مانسہرہ اور بٹگرام کی درمیانی پہاڑی پر تقریباً ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کی وجہ سے شاہرائے قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے۔شاہراہ کی بندش کی وجہ سے دوپہر سے درجنوں گاڑیوں میں سفر کرنے والے سیکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں لیکن این ایچ اے کا عملہ روڈ صاف کرنے نہیں پہنچا۔مسافروں نے شاہراہ کو جلد کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :