Time 15 دسمبر ، 2024
پاکستان

سرگودھا: باغ سے مالٹے چوری کرنے سے منع کرنے پر چوکیدارکی جھونپڑی کو آگ لگادی گئی

سرگودھا: باغ سے مالٹے چوری کرنے سے منع کرنے پر چوکیدارکی جھونپڑی کو آگ لگادی گئی
فوٹو: فائل

سرگودھا میں  مالٹے چوری کرنے سے منع کرنے  پر  باغ کے چوکیدار کی جھونپڑی کو آگ لگادی گئی۔

پولیس کے مطابق چوکیدار  نے ملزمان کو باغ سے مالٹے چوری کرنے سے منع کیا تھا۔

مالٹے چوری کرنے سے منع کرنے پر ملزمان نے چوکیدار کی جھونپڑی کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق 2 ملزمان کے خلاف  تھانہ بھاگتانوالہ  میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :