پاکستان
27 فروری ، 2013

ملک میں تبدیلی کا وقت آ گیا، ڈاکٹر مبشر حسن

ملک میں تبدیلی کا وقت آ گیا، ڈاکٹر مبشر حسن

لاہور…پیپلز پارٹی( شہید بھٹو) پنجاب کے صدر ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی کا وقت آ گیا ،موجودہ حکمرانوں کے تمام اقدامات کھوکھلے ہو چکے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبشر حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت یا کسی اور ملک سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ اندورنی دشمنوں سے خطرہ ہے۔ لوگوں کو نام نہاد بڑی جماعتوں سے بہتری کی کوئی امید نہیں۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :