پاکستان
27 فروری ، 2013

سرفرازشاہ قتل کیس کی سماعت28مارچ تک ملتوی

سرفرازشاہ قتل کیس کی سماعت28مارچ تک ملتوی

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے سرفرازشاہ قتل کیس کی سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی کردی سرفراز شاہ قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت اور عمر قید کے خلاف رینجرز اہلکاروں کی اپیل سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت میں ملزمان کے وکلاء کی عدم موجودگی کے باعث سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کلفٹن میں آٹھ جون دو ہزارگیارہ کوسرفرازشاہ نامی نوجوان کے قتل کے الزام میں ایک رینجراہلکارکوسزائے موت اور دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں :