27 فروری ، 2013
لاہور…قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں کراچی بلیوز کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کررہا ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ کے چوتھے دن گیلی آوٴٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا۔کراچی بلیوز نے 401 رنز سات کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور پوری ٹیم 428 رنز بناکر آوٴٹ گئی۔اکبر رحمن 178 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اعظم حسین نے 74 رنز بنائے۔سیالکوٹ نے 199 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا، اور چائے کے وقفے تک 1 وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنالئے تھے۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے ۔