16 دسمبر ، 2024
کراچی سمیت ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید سردی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے طول و ارض میں روزانہ درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جارہی ہے، رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور استور میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ گلگت ، قلات میں منفی 5، کوئٹہ منفی 2 ، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفر آباد2 ، ملتان، بہاولپور، سکھر اور بنوں 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ، نوابشاہ ، جموں میں 7 اور کراچی میں پارہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔