27 فروری ، 2013
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے زیر اہتمام قیام امن کے لئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔پشاور میں صوبائی و زیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی خواہش ہے کہ قیام امن کے لئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر جدوجہد کریں اور یہی وجہ ہے اے این پی نے جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی قیام امن کے لئے فوجی قیادت اور ایجنسیوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔