پاکستان
27 فروری ، 2013

میرٹ ملک کے ماتھے کا جھومر ہونا چاہئے، شہباز شریف

میرٹ ملک کے ماتھے کا جھومر ہونا چاہئے، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرٹ معاشرے اور ملک کے ماتھے کا جھومر ہونا چاہئے، میرٹ پر عملدرآمد کیلئے ووٹ کی طاقت سے اندھیرے کو ختم کر کے اجالا لانا ہوگا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اجالا پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچہریوں میں جب تک انصاف نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر ے گا، ان کی حکومت نے تعلیم پر 111 ارب روپے خرچ کئے جبکہ پرویز الٰہی کے دور میں تعلیم پر صرف 11 ارب روپے خرچ ہوئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کیلئے میٹرو بس چلنے پر مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :