16 دسمبر ، 2024
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس آج شام طلب کرلیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی امن و امان کی صورتحال پر اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔