کھیل
27 فروری ، 2013

پاکستان کی وزارت داخلہ نے بھارتی اسنوکر ٹیم کو این او سی جاری کردیا

پاکستان کی وزارت داخلہ نے بھارتی اسنوکر ٹیم کو این او سی جاری کردیا

اسلام آباد…پاکستان کی وزارت داخلہ نے بھارتی اسنوکر ٹیم کو این او سی جاری کردیا، بھارتی ٹیم 6مارچ کو کراچی پہنچے گی۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ ، اور عالمی چیمپئن محمد آصف نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ، جس میں وزارت داخلہ نے پی بی ایس اے کی درخواست پر بھارتی اسنوکر ٹیم کو این او سی جاری کردیا، پاک بھارت اسنوکر سیریز 7سے دس مارچ تک کراچی میں کھیلی جائے گی چار رکنی بھارتی ٹیم 6مارچ کو پاکستان آئے گی۔

مزید خبریں :