27 فروری ، 2013
پشاور … جماعت اسلامی کے نائب امیر سراج الحق کو لوئر دیر میں گرفتاری کے بعد درخواست ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق سراج الحق کو لوئر دیر کے علاقے جندول منڈا سے گرفتار کیا گیا۔ سراج الحق پر 2008ء میں جلسے کے دوران باجوڑ آپریشن کیخلاف مظاہرہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سراج الحق کو آج لوئر دیر میں سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا لیکن سول جج نے سراج الحق کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیدیا جس پر انہیں تیمر گرہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ لیکن بعد میں دوبارہ درخواست جمع کرانے پر جج نے ان کی رہائی کا حکم دیدیا۔