27 فروری ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے اور نگران سیٹ اپ سمیت مختلف امور پر مشاورت کی ہے۔وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملے ۔ اس موقع پر بلوچستان میں گورنر راج کے خاتمے ،نگران حکومت کے قیام سمیت بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی مشاورت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد فاروق نائیک کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان سے ایک ملاقات ااور ہوگی۔