Time 17 دسمبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار، پروڈکشن لائسنس جاری

پاکستان میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار، پروڈکشن لائسنس جاری
مقامی ضرورت کے علاوہ وینٹی لیٹر برآمد کریں گے، وینٹی لیٹر ملکی برآمدات میں اضافے کا سبب بننے گا: کمپنی حکام— فوٹو:فائل

پاکستان میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر کامیابی سے تیار کر لیا گیا۔

اینووینٹ نامی وینٹی لیٹر ایسنز انڈسٹریز کراچی کا تیارکردہ ہے اور وینٹی لیٹر کے کلینیکل ٹرائلز کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کے مطابق اینووینٹ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے،  اینووینٹ کو ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز ڈویژن نے رجسٹرڈ کیا۔

حکام نے بتایاکہ ایسنز انڈسٹریز کو وینٹی لیٹر کی لوکل پروڈکشن کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے اور ایسنز انڈسٹریز کو پانچ سال کیلئے پروڈکشن لائسنس جاری کیا گیا، اینووینٹ وینٹی لیٹر کو تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیا گیا۔

ایسنز انڈسٹریز اینووینٹ وینٹی لیٹر تیار اور فروخت کر سکے گی۔

لائسنس ملنے کے بعد ایسنز انڈسٹریز نے وینٹی لیٹر کی پروڈکشن کا آغاز کر دیا۔ کمپنی حکام نے کہا ہے کہ ایسنز انڈسٹریز مقامی ضرورت کے علاوہ وینٹی لیٹر برآمد کرے گی، اینووینٹ وینٹی لیٹر مکمل طور پاکستانی ماہرین کا تیارکردہ ہے۔

اینووینٹ وینٹی لیٹر کی شیلف لائف پانچ سال ہے جبکہ اینووینٹ وینٹی لیٹر بڑی عمر کے مریض استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر ملکی برآمدات میں اضافے کا سبب بننے گا، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کی برآمد سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گااور میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز عالمی سطح پر ملک کی پہچان بنیں گے۔

مزید خبریں :