18 دسمبر ، 2024
وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر ممالک ڈی 8 کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے۔
مصر کے وزیر برائے پبلک بزنس سیکٹر اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
سربراہی اجلاس میں وزیراعظم مضبوط اور جامع معیشت کی تشکیل کے لیے نوجوانوں اور اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر گفتگو کریں گے۔
وزیر اعظم غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر ڈی 8 کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔