19 دسمبر ، 2024
لاگوس: نائجیریا میں اسکول کے میلے میں بھگدڑ مچنے سے 35 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز جنوب مغربی نائجیریا کے شہر عبادان میں پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسکول میلے میں بھگدڑکی تحقیقات کے لیے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں میلے کا اسپانسر بھی شامل ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔