17 دسمبر ، 2024
خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں زلزلہ آنےکی افواہ پر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 8 طالبات زخمی ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکول کے قریب روڈ تعمیر کے دوران ہیوی روڈ رولر کی وائبریشن سے تھرتھراٹ پیدا ہوئی جس سے بچیوں کو زلزلہ آنے کا خدشہ ہوا۔
زلزلہ آنے کی افواہ کے پیش نظر اسکول کی دوسری منزل پر کلاس رومز میں بھگدڑ مچ گئی اور بچیوں نے خوف کے مارے بھاگنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں اسکول کی 8 طالبات زخمی ہوگئیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 جہانیاں موقع پر پہنچ گئی اور زخمی طالبات کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا۔