Time 20 دسمبر ، 2024
پاکستان

اگر آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی اجازت دیدی ہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے: پیرپگارا

حروں کے پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت آصف زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی این او سی دے دی ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

اوستہ محمد میں خطاب کرتے ہوئے پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا تھاکہ ضیا الحق کے وقت میں کالاباغ ڈیم تقریباً ختم ہوچکا تھا، بےنظیر کی حکومت آئی توکالاباغ ڈیم کیلئے فنڈز جاری کیے گئے، اُس وقت بھی ہم کہہ رہے تھے مری ہوئی چیز کو کیوں زندہ کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ پورے سندھ سے الٹاسیدھا کرکے مینڈنٹ آصف زرداری کو دلایاگیا، پنجاب میں کینالز نکالنے تھے، بہتریہی سمجھا کہ سندھ کا آدمی ہے، وہی این اوسی دے، وہی گارنٹی دے توہم کینال دیں۔

پیرپگارا کا کہنا تھاکہ اگر زرداری صاحب نے ایوان صدر میں بیٹھ کراین اوسی دیے ہیں تو ہم  تو کچھ نہیں کرسکتے، ہم توکچھ نہیں کرسکتے،ہم لوگ تو ہارے ہوئے لوگ ہیں یا ہرایاگیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تو 70 سال سے پتا ہے کہ الیکشن میں کیا ہوتا ہے مگر اس بار تو بین الاقوامی سطح پر پتا چل گیا، ایسے الیکشن سے بہتر تھا کہ مجلس شوریٰ بنالیتے، ضیا الحق کی طرح آٹھ دس سال نکل جاتے، حکومت چل نہیں پارہی، اللہ جانتا ہے کہ مزید کتنے دن چلے گی۔

مزید خبریں :