Time 20 دسمبر ، 2024
پاکستان

پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا اور چیئرمین بلاول بھٹو نے  پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

جمعہ کو کراچی میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں   پنجاب،کے پی کے گورنرز جبکہ سندھ بلوچستان کے وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شرکا نے حکومت سے مذاکرات کی روشنی میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں شرکا نے حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والی قانون سازی سے متعلق بھی بریفنگ دی ،شرکا نے حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو نے شرکا کو  ہدایت دی کہ حکومت کے ساتھ رابطوں کو مزید تیز کریں۔

مزید خبریں :