21 دسمبر ، 2024
برطانیہ کے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پولیس سے جھگڑنے کے الزام میں دو پاکستانی نوجوانوں پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس کے مطابق واقعے میں کسی پولیس افسر پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔
دوسری جانب نوجوانوں کی والدہ نے برطانوی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ پولیس اہلکاروں اور نوجوانوں کے درمیان جھگڑا جولائی میں ہوا تھا جس کی سوشل میڈٰیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ پولیس اہلکار ایک نوجوان کو زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنارہے تھے۔
یہ بھی یاد رہے کہ مانچسٹر ائیرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پرتشدد کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔
واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مانچسٹر سے اس وقت برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا تھا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا بے جا استعمال کیا۔
افضل خان نے معاملہ انڈپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو بھیجنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔