Time 23 دسمبر ، 2024
دنیا

سعودی عرب نے کابل میں دوبارہ اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا

سعودی عرب نے کابل میں دوبارہ اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا
فوٹو: فائل

سعودی عرب نے گزشتہ روز سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشن کے دوبارہ آغاز کا مقصد افغان باشندوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔

ایک بیان میں سفارتی مشن نے کہا کہ یہ قدم سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جسے دونوں اقوام کے درمیان فروغ دیا جائے گا۔

اگست 2021 میں افغان جمہوری حکومت کے سقوط کے بعد متعدد غیر ملکی سفارت خانوں نے کابل میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں اور ملک میں رسمی نمائندگی ختم ہوگئی تھی۔

سعودی عرب کے سفارت خانے کے عملے نے بھی 5 فروری 2023 کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کابل چھوڑ دیا تھا۔

مزید خبریں :