23 دسمبر ، 2024
ایک سروے کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت نے مستقل طور پر ملک چھوڑنے سے انکار کیا ہے۔
اپسوس پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا کہ پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت ملک میں ہی رہنا چاہتی ہے۔
سروے میں 74 فیصد نے کہا کہ وہ پاکستان میں رہ کر ہی ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے جب کہ 26 فیصد بہتر مواقعوں کی تلاش میں ملک چھوڑنے کے لیے آمادہ نظر آئے۔
ملک چھوڑ نےکے لیے راضی 30 فیصد نوجوانوں نے سعودی عرب، 20 فیصد نے دبئی کو اپنی منزل کہا۔برطانیہ کو 9 فیصد،کینیڈا ، امریکا کے لیے 8 فیصد اور یورپ جانےکے لیے 5 فیصد تیار نظرآئے۔
ملک چھوڑنے کے لیے راضی نوجوانوں میں اکثریت کا تعلق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا سے ہے۔
اسلام آباد سے 46فیصد، خیبر پختونخوا سے 35فیصد نے ملک چھوڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
مراعات یافتہ طبقے کے 36 فیصد نوجوان بھی ملک چھوڑنے کےلیے راضی نظر آئے، اس کے برعکس مزدور یا غیر مراعات یافتہ طبقے میں یہ شرح23 فیصد دکھائی دی۔