23 دسمبر ، 2024
کراچی میں پانی کی طویل بندش پر احتجاج کے دوران پانی کے ٹینکرز کے نل کھولنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں واٹرکارپوریشن کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔
متن میں لکھوایا گیا ہےکہ ہجوم نے کار سرکار میں مداخلت کی، فساد پھیلایا، ٹینکرز شہریوں کو پانی فراہم کرنے جارہے تھے، ان کے نل کھول کر پانی بہایا گیا۔
دوسری جانب سٹی کونسل کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں پانی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، ٹینکر مہنگے داموں مل رہے ہیں۔
سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سعید غنی نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے مظاہروں پر تنقیدکی، واٹر ٹینکر کے والو کھولنے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔