پاکستان
28 فروری ، 2013

اے این پی کے 44امیدواروں نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرادیں

پشاور…پشاور میں قومی اسمبلی کے چار اور صوبائی اسمبلی کے گیارہ حلقوں کے لئے اے این پی کے 44امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کے حصول کیلئے اے این پی کے امیدواروں کی جانب سے درخواستیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور میں قومی اسمبلی کے چار اور صوبائی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 44امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔این اے۔ ون پر حاجی غلام احمد بلور ،پی کے ٹو پر ملک مصطفی اور پی کے تھری پر ہارون بلور کے مقابلے میں تاحال کوئی اور ٹکٹ کا امیدوار نہیں جبکہ صوبائی وزیر زراعت ارباب ایوب جان نے این اے چار کے لئے درخواست جمع کرائی ہے۔سیکریٹری اطلاعات اے این پی خیبر پختون خوا ملک مصطفی نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ اب تک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے صو بہ بھر سے چارسو سے زیادہ خواہشمند افراد ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کراچکے ہیں۔

مزید خبریں :