پاکستان
28 فروری ، 2013

غیر معیاری ویکسین کی فراہمی میں محکمے کے لوگ ملوث ہیں،وزیر صحت خیبر پختونخوا

پشاور…وزیر صحت خیبر پختونخوا ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ کے اسپتالوں کو فراہم کی جانے والی غیر معیاری ہیپاٹائٹس ویکسین کے معاملے میں محکمہ صحت کے افراد ملوث ہیں۔ جن کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر صحت ظاہر شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبہ کے اسپتالوں کو غیر معیاری ہیپاٹائٹس ویکسین کی فراہمی میں محکمہ صحت کے اپنے ہی لوگ ملوث ہیں۔ جن کیخلاف انکوائری کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جو بھی ملوث پایا گیا اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبہ کے مختلف اسپتالوں کو دو ماہ قبل پندرہ لاکھ غیر معیاری ہیپاٹائٹس ویکسین فراہم کی گئی تھی، جس پر پشاورہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :