28 فروری ، 2013
شیخوپورہ…تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے پارٹی انتخابات میں ایک صدارتی امیدوار کے پینل کی طرف سے بائیکاٹ کے باوجودپولنگ کا سلسلہ جاری ہے،26فروری کو ضلعی انتخابات ہلڑبازی اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی پارٹی الیکشن ضلع شیخوپورہ ملک ذوالقرنین ڈوگر کے مطابق تمام گروپوں کی رضامندی سے ضلع کے الیکشن 3مقامات پر ہو رہے ہیں،پولنگ شروع ہوتے ہی صدارتی امیدوار ڈاکٹر اشرف گھمن کے پینل نے بائیکاٹ کر دیا،انہوں نے ضلعی الیکشن کمیشن پر جانبداری کاالزام لگایا،ان کے مدمقابل امیدوار کنور عمران سعید خان کاکہناہے کہ ان کی متوقع کامیابی کو دیکھتے ہوئے دوسرے گروپ نے بائیکاٹ کیاہے۔