28 فروری ، 2013
ڈھاکا … بنگلا دیش میں عدالتی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو موت کی سزا سنادی، فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے نائب سربراہ 73 سالہ دلاور حسین سعیدی کو 1971ء کی جنگ میں پاکستان کاساتھ دینے پر نام نہاد جنگی جرائم کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے 4 مظاہرین جاں بحق ہوگئے۔ 21 جنوری سے اب تک جماعت اسلامی بنگلادیش کے 3رہنماوٴں کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے, فیصلوں کے خلاف بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں 20 مظاہرین جاں بحق ہوچکے ہیں۔