Time 29 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں سردی میں اضافہ، سندھ میں کہاں پارہ منفی 4 ریکارڈ کیا گیا؟

اسکردو منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جمالیے ہیں، اسکردو میں گزشتہ روز سے برفباری جاری ہے، برفباری کے باعث استور کے بالائی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا۔

ادھر  آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد جاری ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی شدید سردی ہے۔ 

اس کے علاوہ کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری ریکارڈ  کیا گیا۔

سندھ کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر شدید سردی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :