Time 30 دسمبر ، 2024
پاکستان

مبینہ کرپشن الزامات، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر قاسم شاہ کو طلب کرلیا

مبینہ کرپشن الزامات، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر قاسم شاہ کو طلب کرلیا
قاسم شاہ سے 6 ماہ قبل محکمہ صحت کا قلمدان واپس لے کرسوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا گیا تھا: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سوشل ویلفیئر  قاسم علی شاہ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قاسم شاہ کو اختیارات سے تجاوز اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا، کمیٹی کو قاسم شاہ کے خلاف بحیثیت وزیر صحت اور وزیر سوشل ویلفیئر شکایات ملیں۔

ذرائع نے بتایاکہ قاسم شاہ سے 6 ماہ قبل محکمہ صحت کا قلمدان واپس لے کرسوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا گیا تھا۔

 قاسم علی شاہ سے متعلق کمیٹی اپنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو جمع کرائے گی اور احتساب کمیٹی میں مصدق عباسی، شاہ فرمان اور قاضی انور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم کی گئی تھی، سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کمیٹی کی سفارش پر وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی احتساب کمیٹی رکن قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ قاسم علی شاہ کو طلب کیا ہے، شکایات ان کے سامنے رکھیں گے، قاسم علی شاہ عائد الزامات کا جواب جمع کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں احتساب کمیٹی کی سفارش پر خیبرپختونخوا کابینہ سے شکیل خان کو ہٹایا گیا تھا۔

مزید خبریں :