Time 29 دسمبر ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے، حافظ نعیم

پی ٹی آئی ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے، حافظ نعیم
عمران خان کا غلامی نامنظور کا دعویٰ سچا ہے تو اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کی مذمت کا بیان جاری کریں: امیر جماعت اسلامی— فوٹو: جماعت اسلامی

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتیں جیل میں ڈالنے اور جیل سے نکلنے کیلئے امریکا کی مدد مانگتی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے۔

اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ اسرائیل کی اصل طاقت مسلم حکمرانوں کی بے حسی ہے، اسرائیل امریکا کی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ حماس کو مزاحمت کا حق اقوام متحدہ کے چارٹر نے دیا، حماس کو تسلیم کرکے اسلام آباد میں اس کا دفتر قائم کیا جائے۔

ان کا کہناتھاکہ ملک میں سیاسی جماعتیں جیل میں ڈالنے اور جیل سے نکلنے کیلئے امریکا کی مدد مانگتی ہیں، پی ٹی آئی ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ اگر بانی پی ٹی آئی کا غلامی نامنظور کا دعویٰ سچا ہے تو اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کی مذمت کا بیان جاری کریں، آج بانی پی ٹی آئی جیل سے اعلان کریں وہ حماس کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم مذاکرات کیلئے اے پی سی بلانے لگے تو پی ٹی آئی نے اس میں حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا، آج مسٹر و مولانا سب عالمی ایجنڈے پر چل رہے ہیں ، آج یہ حکمران ٹرمپ تو کیا گرینل سے بھی ڈر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ  آج امریکا میں تو فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہوسکتا ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی طرف مارچ نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں :