01 جنوری ، 2025
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں پارا چنار واقعے کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنے اور پولیس پر حملے کے کیس میں گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کی عدالت میں پارا چنار واقعے کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنےاور پولیس پر حملے کے کیس گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
کیس کے تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی فائرنگ ایک پولیس زخمی ہوا ہے، ملزمان کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں لہٰذا ملزمان کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر دیاجائے۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا ریمانڈ نہیں بنتا ہے ملزمان کو پتھر کس نے دیے؟ کیا بوری بھر کر رکھی ہوئی تھی؟ ریاست کے خلاف بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے اپنے حق کیلئے احتجاج کریں لیکن حق کیلئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیں پولیس کی عزت کریں، پولیس کی وجہ سے ہم سب محفوظ ہیں۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔