پاکستان
01 مارچ ، 2012

ایران کے خلاف فوجی کاروائی عدم استحکام کا باعث ہوگی،امریکا

ایران کے خلاف فوجی کاروائی عدم استحکام کا باعث ہوگی،امریکا

واشنگٹن…امریکا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کاروائی عدم استحکام کا باعث ہوگی جو افغانستان اور عراق میں امریکیوں کی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کا فوجی ایکشن خطے میں عدم استحکام پیدا کرے گا۔ وائٹ کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر بارک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے درمیان 5 مارچ کو ملاقات ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے ایران کے روایتی ایٹمی پروگرام کو روکنے کیلئے ممکنہ حملے کے ملے جلے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ جے کارنی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایران کی سرحد عراق اور افغانستان دونوں ممالک سے ملتی ہے، عراق میں امریکی سویلین جبکہ افغانستان میں امریکی افواج موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کے پاس ایسے حتمی شواہد نہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کررہا ہے۔

مزید خبریں :