Time 01 جنوری ، 2025
دنیا

یمن کے ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی سماعت متاثر ہوگئی

یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کے وقت وہاں موجود عالمی اداراہ صحت کے سربراہ کی سماعت متاثر ہوگئی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں 59 سالہ ٹیڈروس ایڈاہانوم کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کے باعث انہیں کان میں گھنٹیاں بجتی محسوس ہوتی ہیں، امید ہے یہ تکلیف عارضی ہو۔

یمن کے ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی سماعت متاثر ہوگئی
فوٹو: ایکس/ @DrTedros

خیال رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ ہفتے صنعا ائیرپورٹ پر بمباری کی تھی، اس وقت  ٹیڈروس اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیرپورٹ کی لابی میں موجود تھے۔

اسرائیلی حملوں میں ٹیڈروس بال بال بچے تھے تاہم حملے میں ائیرپورٹ پر 2 افراد ہلاک اور عالمی ادارہ صحت کے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا تھا۔

ٹیڈروس ایڈاہانوم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ائیرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ان سے کچھ میٹر کے ہی فاصلے پر تھا۔

بعد ازاں ائیرپورٹ پر حملے کے وقت عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی وہاں موجودگی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔


مزید خبریں :