01 جنوری ، 2025
پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرکے منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے انسدادِ منشیات آپریشن شمالی بحیرہ عرب میں کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کرکے منشیات قبضے میں لی اور ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ منشیات سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جانی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے۔