Time 04 جنوری ، 2025
کھیل

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پہلی اننگ میں جنوبی افریقا 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پہلی اننگ میں جنوبی افریقا 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں جنوبی افریقا کے 615  رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کے بیٹر بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز  جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگ میں 615  رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز  316  رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن محمد عباس نے ڈیوڈ  بیڈنگٹن کو جلد ہی پویلین لوٹا دیا۔

دوسری جانب گزشتہ  روز کے سنچری میکر ریان رکلٹن نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کی پہلی ڈبل سنچری 24 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ مکمل کی۔

میزبان ٹیم کے بیٹر ریان ریکلٹن نے 259 رنز کی اننگ کھیلی اور آؤٹ ہوگئے، ریان ریکلٹن نے اپنی اننگ میں 3 چھکے اور 29 چوکے لگائے۔ ٹمبابا ووما نے 106 اور کائل ورینی نے 100 رنز بنائے۔ مارکو یانیسین 62 اور کیشو مہاراج نے 40 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

615 رنز کے جواب میں  پاکستان کے تین کھلاڑی صرف 20 رنز کے مجوعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شان مسعود 2،کامران غلام 12 اور سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ پر 64 رنز بنائے اور بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

خیال رہےکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :