01 جنوری ، 2025
وفاقی حکومت نے ائیر وائس مارشل عامر حیات کو قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کا قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) مقرر کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اس تقرری کی منظوری دی۔
ائیر وائس مارشل عامر حیات مستقل سی ای او کی تعیناتی تک اس عہدے پر رہیں گے، عامر حیات اس سے پہلے قومی ائیرلائن کے مستقل سی ای او رہ چکے ہیں۔
قومی ائیر لائن کی آفیسرز ایسوسی ایشن ساسا نے اس تقرری پر ردعمل میں کہا ہےکہ حکومت عامر حیات کے ذریعے قومی ائیرلائن میں مذموم عزائم کی تکمیل چاہتی ہے۔
ساسا کے مطابق عامر حیات کی تقرری قومی ائیرلائن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، ساسا ہر فورم پر اس تقرری کو چیلنج کرے گی۔