01 مارچ ، 2013
لاہور…لاہور ٹمبر مارکیٹ کے ایک تح خانے میں گیس بھر جانے سے وہاں پر سوئے ہوئے نو افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹمبر مارکیٹ کے ایک تح خانے میں نو افراد جو مزدوری کا کام کرتے تھے سوئے ہوئے تھے کہ تح خانے میں گیس بھر گئی جس کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور انہیں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔