پاکستان
01 مارچ ، 2012

بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ 8مارچ کو سنایا جائیگا

بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ 8مارچ کو سنایا جائیگا

اسلام آباد… سپریم کورٹ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 8مارچ کو سنایا جائے گا۔ بابر اعوان کے خلاف یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تضحیک آمیز جملے استعمال کئے تھے جس پر ان کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں بابر اعوان کے وکیل علی ظفر نے موٴقف اختیار کیا کہ پریس کانفرنس میں میرے موکل کی نیت توہین عدالت کی نہیں تھی۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جب کوئی پیش ہوکر معافی مانگے تو عدالت کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ بابراعوان نے معافی نہیں مانگی بلکہ افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :